بلوچستان لبریشن فرنٹ نے کراچی میں چینی انجینئرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

1173

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کراچی میں چینی انجنیئروں کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ آج صبح سرمچاروں نے چینی انجنیئرز کی گاڑی پر شیرشاہ کے مقام پر حملہ کیا۔ جس میں دونوں چینی شدید زخمی ہوئے۔ ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں چین نہ صرف بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں پاکستان کے ساتھ حصہ داری کررہی ہے بلکہ بلوچ قوم کے خلاف جنگی جرائم سمیت بلوچ نسل کشی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ چین سمیت کسی بھی بیرونی قوت کے ساتھ ہماری کوئی جنگ نہیں ہے مگر چین سمیت کوئی بھی ریاست یا گروہ بلوچستان میں پاکستانی جبری قبضہ، وسائل کی لوٹ مار اور جنگی جرائم میں پاکستان کا ساتھ دیگی تو وہ بلوچ سرمچاروں کے نشانے پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چین سمیت تمام دیگر اقوام اور ممالک کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کا ساتھ دینے سے گریز کریں۔