بلوچستان آواران کے علاقے پاھو، گڈوپ میں جاری آپریشن کے شدت میں اضافہ،جھاؤ نوندڈ سے ملحقہ تمام راستے مکمل سیل کردیئے گئے ہیں، گذشتہ دو روز سے آواران کے علاقے گڈوپ،پاھو میں فوج آپریشن جاری ہے،آبادی محصور ہے،تازہ اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے پاھو،گڈوپ سے جھاؤ کے علاقے نوندڈ تک فوج کی بڑی نقل و حرکت کے ساتھ مذکورہ علاقے مکمل سیل ہیں، جبکہ پاھو اور گڈوپ میں کئی گھروں کو نذر آتش کرنے کی بھی اطلاعات ہیں،تاہم مواصلاتی نظام کی بندش کی وجہ سے جاری آپریشن کی تفصیلات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے گذشتہ دو ہفتوں سے آواران، مشکے ، راغے اور پنجگور میں ایک وسیع پیمانے کا فوجی آپریشن جاری ہے جس کے دوران آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نظر کے دو ہمشیراوں سمیت درجنوں خواتین اور سینکڑوں مرد فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ابتک اس آپریشن میں درجنوں افراد جانبحق ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین
کوئٹہ: سیاسی کارکن ماما غفار قمبرانی کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کردیا
نیشنل پارٹی کے رہنما اور اسیر بی وائی سی خاتون رکن بیبو بلوچ کے والد ماما غفار قمبرانی کو پاکستانی فورسز نے...
بلوچستان :حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جانبحق، ایک زخمی
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر خاتون سمیت چار افراد جانبحق، ایک...
بی وائی سی رہنماء ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے والد زیرحراست، رہائی بیٹی کی گرفتاری...
میرے سیاسی مؤقف کی سزا میرے والد اور خاندان کو دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر صبیحہ بلوچ
بلوچ...
عید کے روز جیل سے بلوچ قوم کے نام ماہ رنگ بلوچ کا...
کوئٹہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنما اور انسانی حقوق کی کارکن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ جو گزشتہ 14 روز سے...
کارواں جو بہار پہنچا ۔ کامریڈ گُرو
کارواں جو بہار پہنچا
تحریر: کامریڈ گُرو
دی بلوچستان پوسٹ
بلوچستان وہ سرزمین ہے جہاں جنگوں کی مثالیں ملتی ہیں کہ ہر دور میں بلوچ فرزندوں نے...