تربت: گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے خواتین اور بچوں سمیت چار افراد ہلاک

319

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بارش نے تباہی مچادی ہے –

تفصیلات کے مطابق تربت کے یوسی پیدراک کےعلاقے نیامی کلگ جمک جانے والی مسافر گاڑی سیلابی ریلے بہہ گئی –

ذرائع کے مطابق گاڑی میں گیارہ افراد پر سوار تھے فوری اطلاع ملتے ہی کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر اے ڈی سی تابش بلوچ، اے سی تربت عقیل کریم، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے مکران ملک ریحان دشتی، ریسکیو کیلئے پیدارک مرگاپ ندی کے مقام پر رات کو پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کی-

لیویز ذرائع نے بتایا کہ مرگاپ ندی میں طغیانی کے سبب گاڑی کوبارش کے پانی کا ریلہ بہاکر لےگئی-

گاڑی ڈرائیور شکیل گنگزار کی لاش رات کو نکال دیا گیا جبکہ دو دیگر زخمی حالت میں ریسکیو کردیے گئے، جنہیں رات کو طبی امداد دینے کے ہسپتال منتقل کردیاگیا-

دیگر خاتون و بچوں سمیت تین افراد کو پانی کا ریلہ بہہ لے گیا، جن میں ایک 45 سالہ خاتون کی لاش ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے اہلکاروں نے رات تین بجے تین کلومیٹر دور سے برآمد کرلی –

مقامی انتظامیہ کے مطابق آج ایک چودہ سالہ لڑکا اور ایک دس سالہ لڑکی کی لاشیں صبح گیارہ بجے برآمد ہوئی ہیں رات اور پہاڑی سلسلہ ہونےکی وجہ سے ریسکیو ٹیم کو مشکلات کا سامنا رہی ہے، آج جمعہ کی صبح ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے سرچنگ دوبارہ شروع کردی ہے –