افغان طالبان کا بولدک میں باب دوستی گیٹ پر قبضہ، حکومت کی تردید

328

افغان طالبان نے افغانستان کے صوبے کندھار میں پاکستان کے ساتھ بارڈر کراسنگ پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، دوسری جانب طالبان کے دعویٰ کو افغان وزارت داخلہ نے مسترد کردیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں تاجروں اور رہائشیوں کو یقین دلایا کہ علاقے کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تاہم افغان حکام نے زور دیا کہ تاحال سرحد علاقہ ان کے زیر کںٹرول ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان طارق نے کہا کہ سرحدی علاقے کے پاس طالبان دہشت گردوں کی نقل و حرکت ہوئی تھی،انہوں نے کہا کہ طالبان کے حملے کو ناکام بنا دیا اور حکومتی فورسز کا کنٹرول اسپن بولدک بارڈر کراسنگ پر برقرار ہے۔

دوسری جانب جس طرح افغان طالبان کا ملک بھر میں پیش قدمی جاری ہے تو اس طرح افغان فورسز کی فضائی کاروائیوں میں شدت دیکھنے کو آرہی ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کچھ ہی دنوں کے اندر افغان طالبان کے اعلی قیادت سمیت کئی کمانڈر ان فضائی حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں

وزارت دفاع کے مطابق گذشتہ روز افغان طالبان کے ایک صوبائی گورنر اور ضلعی گورنر سمیت ایک اعلی کمانڈر کو مار دیا گیا ہے۔

تاہم طالبان نے  گورنر کے  مارنے جانے کی تردید کردی ۔