پاکستان انسانی حقوق کی تبلیغ کر رہا ہے، یہ منافقت کی بہترین مثال ہے – اسرائیل

288

اسرائیلی وزارت خارجہ کے جنرل مینیجر ایلون یوشپز نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر توجہ دے۔

انہوں نے اپنے ایک حالیہ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انسانی حقوق کا چیمپیئن پاکستان جو عملی طور پر شیشے کے محل میں رہتا ہے مشرق وسطیٰ کی واحد جمہوریت اسرائیل کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے خصوصی سیشن میں انسانی حقوق کی تبلیغ کر رہا ہے۔ یہ منافقت کی بہترین مثال ہے۔

اس ٹویٹ کے ساتھ ایلون یوشپز نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سنہ 2020 میں جاری کردہ ایک رپورٹ کا لنک بھی شئیر کیا ہے یہ رپورٹ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی اس رپورٹ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایلون یوشپز کی اس تنقیدی ٹویٹ کو اسرائیل کی وزرات خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ری ٹویٹ بھی کیا گیا ہے۔