بارڈر بندش :کیچ میں احتجاج، شاہراہ بند

225

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے آمد اطلاعات کے مطابق بارڈر ٹریڈ یونین بلوچستان کی کال پر بارڈر بندش اور سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے خلاف ڈی بلوچ پوائنٹ پر ایم 8 شاہراہ بلاک کردیا گیا ہے –

بارڈر ٹریڈ یونین بلوچستان کی کال پر جمعہ کی شام گاڈی مالکان نے ایم 8 شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک بند کردیا ٹریڈ یونین کے رہنماؤں کے مطابق بارڈر بند کر کے گاڈی والوں کو بلایا گیا،

اور انہیں جانے کی اجازت دینے کے بجائے ان پر فائرنگ کی گئی۔

جب تک بارڈر نہیں کھولا جاتا احتجاجاًً ایم 8 شاہراہ ڈی بلوچ پوائنٹ پر بند رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ ایک جانب بارڈر پر کاروبار کی بندش ہے اور دوسری جانب گاڑی والوں کو بلا کر ان پر فائرنگ کردی جاتی ہے جو سراسر زیادتی اور ظلم ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈ یونین رہنماؤں نے بلیدہ میں ایف سی حکام سے ملاقات کرکے بارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم سیکورٹی اداروں نے مقامی لوگوں اور کاروباری شخصیات کی مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے بارڈر پر کاروباری سرگرمیاں بند کیے ہیں –