قلات: پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کا آپریشن

799

بلوچستان کے ضلع قلات کے پہاڑی علاقوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن کی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آپریشن کا آغاز گذشتہ رات کیا گیا جبکہ آج صبح فوج کی بڑی تعداد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مذکورہ علاقے میں پہنچی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ پاکستان فورسز نے بڈو ڈور، بُنڈی، سینکُری اور گوْربرات کے داخلی راستے تک پیش قدمی کی ہے۔ فورسز اہلکاروں کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کو بھی دیکھا گیا جو مبینہ طور ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار بتائے جاتے ہیں۔

آپریشن کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔