بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں گھریلو ناچاکی کی بنا پر خاوند نے فائرنگ کرکے اپنے ہی بیوی کو قتل کردیا۔
فائرنگ کا واقعہ نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں پیش آیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پہ پہنچ گئے اور نعش کو اسپتال منتقل کرکے ضابطے کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کجلہ نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر اپنی بیوی مسماة (ب) کو قتل کردیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ منتقل کردیا ہے۔ اس متعلق پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔