بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت بل نگور کے علاقہ مکینوں نے یو بی ایل برانچ کی منتقلی سے پریشانیوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صارفین انتہائی مشکلات کے شکار ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق وہ 90کلومیٹر کے اذیت ناک سفر طے کر کے ہزاروں روپے کرائے کی مد میں ادائیگی کے بعد بھی انٹرنیٹ نہ ہونے کے وجہ سےصارفین کو بینک سے ادائیگی نہیں ہوتی تو مزید تکلیف سے عوام کو گزرنا پڑتا ہے۔
دشت بل نگور کے عوامی حلقوں نے مزید بتایا کہ حالات کی سنگینی کا بہانہ کرکےیو بی ایل برانچ کو یہاں سے منتقل کیا گیا لیکن اب جب حالات معمول کے مطابق ہیں تو پھر بھی برانچ کی واپسی کا تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا ہم کافی مشکلات کے شکار ہیں، علاقہ مکینوں نے ڈی سی کیچ حسین جان یو بی ایل ھیڈ آفس اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولیات اور مصیبتوں کو مدنظر رکھتے ہوۓ جلد برانچ کی واپس فعالی کے احکامات جاری کئے جائیں۔