بلوچ لبریشن آرمی نے کراچی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

720

بلوچ لبریشن آرمی نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دشمن پاکستانی فورس رینجرز کو ریموٹ کنٹرولڈ بم حملے میں نشانہ بنایا جس میں پاکستانی فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

حکام کے مطابق رینجرز کی گاڑی کے قریب بم  دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سہائی ابڑو نے صحافیوں سے گفتگو میں اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں ہونے والے کریکر دھماکے میں ایک ہلاکت اور چار زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں رینجرز موبائل، ایک کار اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا۔