بی ایل اے نے مچھ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

347

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے مچھ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مچھ اور مارگٹ کے درمیانی علاقے جعفری میں قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر حملہ کیا۔ حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے اور پوسٹ کو نقصان پہنچا۔