بی این ایم و بی آر پی کا جرمنی میں مشترکہ احتجاج

415

بی این ایم اور بی آر پی کا جرمنی کے شہر برلن میں سوئس ایمبیسی کے سامنے احتجاج

تفصیلات کے مطابق  بلوچ قوم پرست پارٹیوں بلوچ نیشنل موومنٹ اور اور بلوچ ریپبلکن پارٹی کے جرمنی میں مقیم کارکنان نے سویٹزرلینڈ ایمبیسی کے سامنے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کا مقصد بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے خلاف سوس حکام کے ناجائز رویئے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا تھا۔

یاد رہے کہ بی آر پی کے رہنماء براہمدغ بگٹی، جو کئی سالوں سے سوئٹزرلینڈ میں مقیم ہیں اور سیاسی پناہ کے منتظر تھے، کو سوئٹزرلینڈ نے پاکستانی دباؤ میں آکرسیاسی پناہ دینے سے انکار کردیا اور گزشتہ ماہ میں ایک اور بلوچ قوم پرست رہنماء مہران مری کو بھی سویٹزرلینڈ میں داخل ہونے سے روک دیا گیاتھا اور ان پرآئندہ کے لیئے بھی اس ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

انہی اقدامات کے خلاف دونوں بلوچ قوم پرست پارٹیوں نے مشترکہ  احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں شرکاہ نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر سوئس حکام کے خلاف نعرے درج تھے۔