‎ایرانی فورسز کی فائرنگ سے نہتے کاروباری بلوچوں کی شہادت انسانی المیہ ہے – بلوچ یکجہتی کمیٹی

373

‎بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے ترجمان نے ایران و پاکستان کے متصل سرحدی علاقے حق آباد میں ایرانی سرحدی فورسز کی فائرنگ سے درجنوں بلوچوں کی شہادت کو ایک انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاستِ ایران کی جانب سے ایسے واقعات انتہائی تشویش کے باعث ہیں۔

ایرانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ قوم بالخصوص نوجوانوں کا اس طرح قتل عام یہ آج کا واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ بلوچ نسل کشی کی ایک طویل سلسلہ ہے، بلوچ نوجوان اپنا گزر بسر کے لئے بارڈری علاقوں میں کئی عرصے سے اسی کاربار سے منسلک ہے، وہاں ایرانی فورسز کی جانب سے ایسے واقعات مزید تشویش کو جنم دینے کا باعث بن رہے ہیں۔

‎ بائیس فروری کو پیش آنے والا یہ اندوہناک واقعے پہ ایرانی ریاست تفتیش کرے اور مجرموں کو سزا دے۔

‎ ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی فورسز نے درجنوں نہتے بلوچوں کو اش طرح بیدردی شہید کرکے انگریزی سامراج کے عہد میں ہونے والے امرتسر کے جلیانہ والا باغ کی یاد تازہ کردی۔

‎ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں آباد بلوچ خونی,سماجی ,معاشی اور قومیت کے بندھن سے بندھے ہیں اور ان کا دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

‎بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) اس اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کرتی ہیں اور ایرانی حکومت سے یہ اُمید کرتی ہیں کہ اس واقعے کی شفاف تفتیش کے بعد مجرموں کو سزا اور ایران میں آباد بلوچ قوم کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

‎بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ بلوچ یکجتی کمیٹی (کراچی) اس واقعے کے خلاف ایک سوشل میڈیا کیمپین کا بھی اعلان کرتی ہے اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ ظلم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔