پنجگور: عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں کے مرمت کا آغاز کردیا

542

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں محکمہ مواصلات اور تعمیرات کی عدم توجہی کے باعث شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کی مرمت اور کناروں کو بھرنے کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں پنجگور کے علاقے بونستان کے عوام کا چُنگی بازار سے لیکر سی پیک روڈ تک لنک روڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ لنک روڈ کناروں سے مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق پچھلے دس سالوں سے حکومت کے رحم کرم پر روڈ اپنی خستہ حالی بیان کر رہی ہے، محکمہ بی اینڈ آر کی عدم توجہ کے سبب روزانہ کی بنیاد پر حادثات رونماء ہورہے تھے اس سلسلے میں علاقہ مکینوں نے محکمہ بی اینڈ آر کو ہر فورم پر روڈ سے متعلق آگاہی دی لیکن روڈ ویسے کا ویسا ہی رہا، آج روڈ کے کام کے دوران گاڑیوں سے چندہ اکھٹا کرکے روڈ بنایا جارہا ہے تاکہ قیمتی جانوں کا نقصان اٹھانا نہ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: تربت میں سرکاری اسکول کی عمارت کے لیے چندہ مہم

ان کا مزید کہنا ہے کہ گرلز ہائی سکول چتکان کے سامنے بڑا گڑھا پڑ گیا ہے روزانہ اس راستے پر حکومتی اراکین آفیسران کا گزر ہوتا ہے مگر کسی نے اس کو بھر کی ہمت نہیں کی۔

انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے۔