بساک حب زون کا آرگنائزنگ باڈی اجلاس، فراز بلوچ آرگنائزر منتخب

108

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حب زون کا آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل ڈپٹی جنرل سیکرٹری فراز بلوچ منعقد ہوا جس میں مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن عارف بلوچ نے بطور مہمان خاص شرکت کی ہے۔ آرگنائزنگ باڈی اجلاس میں سابقہ رپورٹ، تنقید برائے تعمیر اور تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل میں گذشتہ کابینہ کو تحلیل کیا گیا اور نئی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی۔

آرگنائزنگ باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ورکنگ کمیٹی کے ممبر عارف بلوچ کا کہنا تھا بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ایک منظم سیاسی طلبا تنظیم ہے جس میں تمام ارکان تنظیمی آئین کے پاسداری کا مجاز ہیں۔ تنظیم ان تمام مقاصد کے لئے ہمہ وقت مصروف کار ہے جو ایک طلباء آرگنائزیشن کے لئے ضروری ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے بلوچستان وہ خطہ ہے جہاں سیاسی سرگرمیوں پر قدغن عائد ہے جبکہ تمام اراکین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور جدوجہد کو جاری رکھیں۔ مختلف جامعات میں طلبہ کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے تو وہاں طلباء تنظیموں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیاہ طلباء کے مسائل کے لئے کوشاں رہے تاکہ طالبعلم معمول کے مسائل سے ہٹ کر اپنی سیاسی، علمی اور شعوری سرگرمیوں کو خوش اصلوبی سے انجام دے سکیں۔

عارف بلوچ نے کہا کہ علم ادب ہی کا دامن ہاتھوں میں لے کر ہی صحت مند معاشرے کی آبیاری ہوسکے گی۔ اسی علم و ادب کلچر کو فروغ دینے کے لئے تنظیمی لیڈرشب نے روز اول سے اعادہ کیا ہے کہ بلوچ طلباء کو شعوری سرگرمیاں دینے کے لئے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی۔ اس کی حالیہ مثال تنظیم کی کتاب کارواں ” کتاب عطیہ کریں اسیر رہنماء فیروز بلوچ کے نام ” مہم ہے جو کامیابی سے جاری و ساری ہے اور اس کے لئے جامعات میں مسلسل اسٹڈی سرکلوں کا انعقاد ایک ایسا عمل ہے جس سے نوجوانوں کی بہتر طریقے سے تربیت ہوسکے گی۔ اسکے علاوہ تنظیمی پالیسیوں میں دیگر ایسے پروگرامز شامل ہے جنہیں عنقریب منعقد کرنے کا تہیہ رکھتی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زونل ڈپٹی جنرل سیکریٹری فراز بلوچ نے کہا کہ حب زون بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے اولین زونوں میں سے ایک زون ہے جس کے ریکارڈ اخبارات و رسائل میں محفوظ ہے۔ حب زون ہمیشہ ہی سے ایک فعال زون رہا ہے لیکن بدقسمتی سے حب میں تنظیمی سرگرمیوں کے ایک لمبے عرصے تک نہ ہونے کی وجہ سے حب میں موجود اسٹوڈنٹس طبقے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا مگر مرکز کے جانب سے حب میں دوبارہ تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز ایک خوش آئندہ عمل ہے۔ لہٰذا حب زون کے تمام تنظیمی کارکنوں کے یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس مواقع سے فائدہ اٹھا کر اپنی قوت علم و ادب پر صرف کریں۔

دیوان کے آخری ایجنڈہ آئندہ لائحہ میں زونل آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی جس میں آرگنائز فراز بلوچ ڈپٹی آرگنائزر احسان بلوچ اور آرگنایزنگ کمیٹی کے ممبران ذاکر بلوچ، صغیر بلوچ اور لال محمد آرگنائزنگ باڈی ممبر منتخب ہوئے۔ نو منتخب اراکین نے اعادہ کیا ہے کہ تنظیمی سرگرمیوں کو احسن انداز سے سرانجام دی جائیں گی۔