کریمہ بلوچ ایک تاریخ ساز کردار تھی – ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ

909

بلوچ رہنماء و بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی ایس او آزاد کے سابق چیئر پرسن کریمہ بلوچ کی کینیڈا میں پراسرار موت کے بعد انکے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ کریمہ بلوچ ایک تاریخ ساز کردار تھی۔ ایک مختصر مدت میں ہی بلوچ نوجوان آزادی کے اس طویل مسافت میں انکے نقش قدم پر چلنے لگ تھے۔”

ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ “ معلوم نہیں تاریخ میں ہمارا مقام کیا ہوگا؟ تاریخ بے رحم ہوتی ہے اور میں بے رحم مورخوں سے خوفزدہ ہوں۔”

یاد رہے اکیس دسمبر کو کریمہ بلوچ کی لاش کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے مشکوک حالت میں برآمد ہوئی تھی، اہل خانہ و سیاسی کارکنان اس بابت قتل کا شبہ ظاہر کررہے ہیں اور الزام پاکستانی خفیہ اداروں پر عائد کررہے ہیں۔ کریمہ بلوچ ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ دونوں بلوچ طلباء تنظیم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مختلف اوقات میں سربراہ رہ چکے ہیں۔