نوشکی: مکان سے ایک شخص کی لاش برآمد

581

لاش پندرہ روز پرانی بتائی جاتی ہے، راہ گیر کے اطلاع پر لیویز نے لاش کو تحویل میں لیا۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے احمد وال میں مکان سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت امان اللہ محمد حسنی کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز حکام کے مطابق ایک راہ گیر نے مذکورہ مکان کے قریب بدبو محسوس کی جس پر لیویز کو اطلاع دی گئی، لیویز انچارج احمدوال محمد خان مینگل کی سربراہی میں اہلکاروں نے کاروائی کرکے مکان سے لاش برآمد کی۔

حکام کے مطابق لاش تقریباً پندرہ روز پرانی ہے جس کے باعث اس کی حالت خراب ہوچکی ہے۔ واقعے کے حوالے سے مزید کاروائی جاری ہے۔ جبکہ لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔