مستونگ: گیس پریشر میں کمی کیخلاف احتجاج، خواتین کا دھرنا

396

سردیوں کے آغاز کیساتھ ہی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کی شکایات موصول ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس کے باعث عوام احتجاجاً سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں علاقہ مکینوں نے گیس پریشر میں کمی کیخلاف احتجاجاً مرکزی شاہراہ کو بند کردیا ہے، مظاہرین میں خواتین بھی شریک ہے۔

مرکزی شاہراہ کو ولی خان بائی پاس کے مقام پر دھرنا دیکر بند کیا گیا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق احتجاج میں ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مظاہرین کے مطابق ان پر کسی شخص کے گن مین نے فائرنگ کی تاہم حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی کچھ نہیں کہا ہے۔