جامعہ یونیورسٹی کے اسامیاں پھر سے بندر بانٹ کے شکار ہیں – بی ایس او پجار

106

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان یونیورسٹی کے حالیہ 50 اسامیوں پہ بھرتی کے عمل پہ سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ایک مافیا سرگرم عمل ہے ان کا کام بلوچستان یونیورسٹی میں کرپشن، اقربا پروری، اور تعصب پر مبنی تعیناتیاں کرنا جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا خدشہ ہے کہ باقی 250 اسامیوں پہ بھی تعیناتیاں اپنے منظور نظر لوگوں کو دے کر قابل اور محنتی افراد کی حوصلہ شکنی کرینگے ۔

ترجمان نے  کہا  سلیکشن بورڈ کے متعدد افراد جاوید اقبال کے تعینات کردہ افراد ہے گذشتہ ادوار میں بھی ان ہی لوگوں  نے پیسے لے کر قابل و حقددار افراد کی حق تلفی میں ملوث افراد کو پھر سے سلیکشن بورڈ میں شامل کرنا بلوچ فوبیا ہے ۔

ترجمان نے کہا بلوچ کو دیوار سے لگانے کے کوشش کے خلاف طلباء تنظیموں سے رابطہ کرکے تحریک چلائیں گے اور ان اسامیوں پہ غیر قانونی تعیناتیاں روکنے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کرینگے ۔