بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بوہڑی کے علاقے میں گیس سلنڈر واقعے کے بعد ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کی گئی۔
اعلامیے کے تحت شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آر دلہا کے خلاف درج کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو نے اے اور بی ایریاز میں ہر قسم کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کر دیے۔