بی آر پی کے زیر اہتمام جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ

135

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا بلوچستان میں ریاست کی طرف سے تعلیم دشمن پالیسیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف بی آر پی کی جانب سے ہفتے کے روز جرمنی کے شہر کولن میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اورایک آگاہی کیمپ منعقد کی گئی۔

مظاہرے میں بی آرپی جرمنی کے ارکان درمحمد، فہم احمد،حفیظ جان، عبدیل جلیل،ایجاز علی اور وسیم احمد سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

بی آر پی کارکنان نے اقوام متحدہ اور یورپی ممالک سے اپیل کی کہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور حکومت کی تعلیم دشمن اقدامات کا نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست ایک منظم منصوبے کے تحت تعلیم یافتہ طبقے کو جبری گمشدگیوں اور حراستی قتل کا نشانہ بنا رہی ہے وہی دوسری طرف نوجوانوں پر تعلیم کے دروازے بھی بند کیئے جارہے ہیں جس سے پورے بلوچ قوم کے مستقبل کو تاریکی کی طرف دھکیلنے  کی سازش واضح نظر آتی ہے۔