پی ڈی ایم تحریک کے پیش نظر قبل از وقت انتخابات ہوسکتے ہیں – ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

123

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک کے پیش نظر قبل از وقت انتخابات ہوسکتے ہیں بلوچستان کے تمام قوم پرست جماعتوں کا پی ڈی ایم کی پلیٹ فارم پر متحد ہونا نیک شگون ہے بلوچستان کی سطح پر بھی ان کو متحد کرنے میں نیشنل پارٹی اپنا قومی کردار ادا کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سینئر سیاسی رہنماؤں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔

اجلاس میں جان بلیدی، کہدا اکرم، واجہ ابوالحسن، قاضی غلام رسول، ناظم الدین ایڈووکیٹ، ملا برکت، محمد جان دشتی، مشکور انور، ڈاکٹر نور بلوچ، نثار بزنجو،انور اسلم موجود تھے۔

اجلاس میں نیشنل پارٹی کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور رہنماؤں کو مختلف تحصیلوں کو فعال کرنے کے لیے ذمہ داری دی گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں بلوچستان کے سیاسی پارٹیوں کا اہم سیاسی رول ہے اور بلوچستان کے مسائل کو خصوصی طور پر اجاگر کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی تھا جیسے ناکام بنانے کیلئے تمام ذرائع استعمال میں لائے گئے لیکن اس کے باوجود عوام کی بہت بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ گئی اور تمام حکومتی سازشیں بے نقاب ہوئے۔

انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تنظیم سازی پر اپنی توجہ مرکوز کریں اور عوام کے سیاسی و معاشی مسائل پر دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔