بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے بلوچ طلباء کا اپنے مطالبات کے حق میں جاری لانگ مارچ نے گذشتہ روز پنچاب کے دارالحکومت لاہور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے پڑاؤ ڈال دیا۔
آج دوسرے روز بھی پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
بلوچ طلباء صوبہ پنجاب کے جامعات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مستحق طلباء کے لیے وظیفے کے خاتمے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
بارہ روز سے مسلسل پیدل سفر کرنے سے طلباء کے پیروں کے تلوں پر آبلے بنے اور پھٹ کر زخم میں تبدیل ہو گئے۔
طلباء نمائندوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا تو ہمارا اگلا منزل شہر اقتدار یعنی اسلام آباد ہوگا۔
پنچاب اسمبلی کے سامنے بلوچ طلباء کے احتجاجی دھرنے میں دوسرے روز بھی دیگر طلباء تنظیموں سمیت ترقی پسند کارکنوں نے اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی۔