ننگرہار : پاکستانی ویزے کے لئے مجمع میں بھگدڑ مچنے سے 12 خواتین ہلاک

180

جلال آباد میں پاکستانی ویزے کی خاطر جمع ہونے والے مجمع میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئیں ۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ایک میدان میں پاکستان میں علاج کی خاطر ویزے کے حصول کے لئے جمع ہونے والے مجمع میں بھگدڑ مثبت سے 12 خواتین جانبحق جبکہ دو خواتین سمیت 8 مرد زخمی ہوئیں ہیں ۔

جلال آباد کے وزارت صحت کے حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جلال آباد میں فٹ بال اسٹیڈیم میں ہزاروں افراد علاج معالجے کے پاکستان جانے کےلئے ویزے کی خاطر جمع تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ افغان شہریوں کی ویزے کی خاطر مزید سہولیات فراہم کرئے گا۔