کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی

189

 کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 92 لاکھ 33 ہزار 316 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 3 ہزار 733 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 87 لاکھ 19 ہزار 365 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 70 ہزار 915 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 94 لاکھ 10 ہزار 218 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 22 ہزار 754 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 82 لاکھ 19 ہزار 88 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکہ میں 26 لاکھ 75 ہزار 948 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 270 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 53 لاکھ 20 ہزار 386 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 12 ہزار 214 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 73 لاکھ 72 ہزار 394 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 52 ہزار 513 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 70 ہزار 996 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 23 ہزار 723 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 69 ہزار 313 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 33 ہزار 553 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 9 لاکھ 72 ہزار 958 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 25 ہزار 342 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 9 لاکھ 49 ہزار 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 457 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 982 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 33 ہزار 577 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 59 ہزار 740 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 85 ہزار 285 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 34 ہزار 910 ہو گئے۔