کچھی میں زمین کے تنازعہ پر 5 افراد ہلاک

261

منگل کے روز بلوچستان کے ضلع کچھی میں زمین کے تنازعہ نے 5 افراد کی جان لے لی۔

انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نعمت اللہ کے مطابق ضلع کچھی کے لنڈی کھوسہ کے علاقے میں دو قبائل کے مابین مسلح تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی لنڈی کھوسہ حاجی حیات رند بھی شامل ہیں۔

دونوں قبیلوں کے مسلح افراد نے ایک دوسرے کے خلاف اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اس ہلاکت خیز تصادم کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لیویز نے بتایا کہ مسلح تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ نعمت اللہ نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

معمول کے حالات کی بحالی، و ایک اور ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے علاقے میں لیویز کی بڑی نفری پہنچ گئی ہے۔

انتظامیہ کے اہلکار نے بتایا کہ لاشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خیال رہے زمین کے تنازعات کے باعث بلوچستان میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئے ہیں۔