قابض فوج سے مقابلہ کرتے ہوئے دو ساتھی سرمچار شہید ہوئے – بی ایل اے

1270

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ پنجگور کے علاقے گچک میں جاری فوجی آپریشن کے دوران 15 اگست کو بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی آرمی کی پیش قدمی روکنے کیلئے ایک طویل مقابلہ کیا۔ اس مقابلے میں دشمن فوج کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا گیا، جبکہ اس جھڑپ میں بی ایل اے کے دو جانباز ساتھی شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے شہید سرمچار آصف عرف فدا ولد لال جان اور گلاب عرف وحید ولد پھلان نے گچک سلاری کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی پیش قدمی روکنے کیلئے ان پر حملہ کیا، کئی گھنٹوں تک جاری جھڑپ میں قابض افواج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ دونوں سرمچاروں نے انتہائی بہادری سے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت قبول کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنگت شہید آصف بلوچ اور سنگت شہید گلاب بلوچ 2017 سے بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک تھے، دونوں ساتھی نظریاتی پختگی، بہادری، محنت و لگن کی اعلیٰ مثال تھے۔ شہید ساتھیوں نے مادر وطن کی دفاع اور بلوچ تحریک آزادی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیئے۔ بلوچ لبریشن آرمی شہید آصف اور شہید گلاب کو انکی قومی خدمات اور جرئت و بہادری سے شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

فوٹو: ہکل میڈیا

جیئند بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے 13 اگست سے پنجگور، گچک اور گردو نواح کے علاقوں میں ایک بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہوا ہے، جس کو بسیمہ کے علاقے راغے، سکہن اور آواران کے بیشتر علاقوں تک وسعت دی گئی ہے، آٹھ روز سے جاری آپریشن میں جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض افواج عام آبادیوں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نشانہ بنارہے ہیں۔ اس دوران عام بلوچوں کے گھروں کو نذر آتش کیا جارہا ہے، جبکہ درجنوں خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر لاپتہ کیا گیا ہے۔