سنجاوی : زمین کے تنازعے پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک

105

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے باپ اور بیٹا شامل ہے۔

بلوچستان کے علاقے سنجاوی کے کلی تاندونی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے باپ اور بیٹا مارے گئے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں سردار سکندر شاہ اور عبدالودود شاہ شامل ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ و ہلاکتوں کے بعد جائے وقوعہ پہ پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔