لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم بهوک ہڑتالی کیمپ کو 4025 دن مکمل، کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او کے رہنماؤں شوکت بلوچ، عاطف شاہوانی بلوچ ،اسرار بلوچ اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اظہار یکجہتی کی۔
وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پر امن جدوجہد جس میں جلسہ جلوس، مظاہرے، بهوک ہڑتالی کیمپ، لانگ مارچ میڈیا کمپین سب کچھ کرتے آ رہے ہیں، پریس کلبوں کے سامنے بیٹهے 54 ہزار سے زاہد لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کی آس دل میں لئے بیٹهے ہیں، مگر انتظار میں ہیں کہ کب عالمی انسانی حقوق کے اصولوں اور عالمی قوانین حرکت میں آئیں گے، ہم ایک مرتبہ پهر اقوام متحده سمیت عالمی انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وه اپنی تحریری شقوں کو معمولی سی عملی جامہ پہنائیں ۔
ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ تمام مذہبی انتہا پسندوں کو بلوچستان میں دهکیلنا ہماری سیکولر سماج کو فرقہ پرستی میں بدلنے کی کوشش ہے۔