پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو ایک حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
عسکری حکام نے حملے میں فورسز اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ فورسز پر حملہ آج صبح کیا گیا۔
ایف سی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح میجر جنید کی سربراہی میں فورسز کا تین گاڑیوں پر مشتمل قافلہ گچک کاہان کے پہاڑی علاقے میں پیٹرولنگ میں مصروف تھا اس دوران گھات لگائے نامعلوم حملہ آوروں نے چھوٹے اور درمیانی درجے کے ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔
حکام نے حملے میں آٹھ اہلکاروں کی ہلاکت اور میجر سمیت پانچ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
تنظیم کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ موک کنڈگ کے مقام پر سرمچاروں کے حملے میں آفیسر سمیت بیس سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔