بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے کہا کچھ عناصر اپنے آپ کو تنظیم کےآئین و ڈسپلن سے بالا تر سمجھ رہے ہیں، تنظیم میں سیاسی،نظریاتی،فکری دوستوں کو ذاتی بنیادوں پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، تنظیم سے کسی بھی رکن وعہدیدار کو مرکز براہ راست سزا نہیں دے سکتا ڈسپلن کو برقرار رکھنےکےلئے شوکاز نوٹس کےتین دن کےبعدحوصلہ افزاء جواب نہ ملنےکی صورت میں مرکزی سیکرٹری جنرل کومتعلقہ زون رپورٹ کرےگی، جس پرغور و خوص کےلئےمرکز اپنے سطح پر تحقیقات و اقدام اٹھا کر مجوزہ مسئلہ پرتنظیمی اصلاحی عمل کےتحت کمیٹی بنا کر تحقیقات مکمل کرکے فیصلہ کرےگی، جبکہ موجودہ حالات میں مسلسل آمرانہ انداز میں عہدیداروں وکارکنوں کو معطل کرنےکا غیرسیاسی وآئینی طریقہ جاری ہے ، نظم وضبط کےنام پرتلوار زنی کی اجازت کسی کو بھی نہیں تنظیم کا اپنا طریقہ کار اور آئین ہےجس سےکارکن سےلیکرچئیرمین تک سب پرڈسپلن و آئینی ذمہ برابر لاگو رہتی ہے، اکیسویں صدی کی بی ایس او کو ذاتی خواہشات پر چلانے کی اجازت ہرگز نہیں، کیونکہ اس سے پہلے بھی بی ایس او کراچی زون کے صدر عبداللہ میر بلوچ کے خلاف تنظیم کے تمام تر آئینی اداروں کو پامال کر کے غیر آئنیی فصیلے کیا گیا تھا، بی ایس او کے ڈپٹی ارگنائرر نذیر بلوچ کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے کی کوئی بھی شکایت موجود نہیں ہےنہ اس کےخلاف شوکازنوٹس ملاہے ، لہذا بی ایس او کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر نذیر بلوچ اپنے عہدہ پر موجود ہے وہ اپنے تمام تر سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے۔
تازہ ترین
خضدار: مسلح حملے میں شفیق مینگل کا بھائی عطاء مینگل ہلاک
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ "ڈیتھ اسکواڈ" کے...
قلات: پاکستانی فورسز کے قافلے پر 3 دھماکے
بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو سلسلہ وار تین دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ گذشتہ روز بھی فورسز قافلوں...
امریکہ کے ایران میں تین جوہری تنصیبات پر حملے، ’اب امن کا وقت ہے‘...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران میں تین جوہری تنصیبات پر حملے مکمل کر لیے ہیں جن میں فردو،...
قلات اور گوادر سے تین لاشیں برآمد
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر کے قریب سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
جن میں سے ایک...
تربت: بی وائی سی کی تین روزہ علامتی بھوک ہڑتال اختتام پذیر، رہنماؤں کی...
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، شاہ جی صبغت اللہ سمیت دیگر اسیر رہنماؤں کی غیر آئینی حراست کے خلاف عالمی توجہ دلانے کی...