عائشہ زہری کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی پر ناگواری کا اظہار حیران کن ہے – این ڈی پی

263

نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے سابق اسسٹنٹ کمشنر چاغی انجینئر عائشہ زہری کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے اور بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرنا ایک حیران کن بات ہے کہ منشیات جیسی لعنت کو روکنے پر بھی چیف سیکرٹری ناراض ہوئے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عائشہ زہری نے بہترین طریقے سے اپنے فرض کو ادا کیا اور بلوچستان کے علاقے چاغی سے بڑے پیمانے پر منشیات برآمد بھی کیا، ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ حکومت بلوچستان عائشہ زہری کی حوصلہ افزائی کرتی مگر بیروکریٹ طبقہ کو یہ بات ناگوار گزری کیونکہ منشیات فرشوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔

مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں نوشکی میں کھلی کچہری میں بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم سمیع بلوچ نے منشیات فرشوں کی مخالفت کی تھی جس پر منشیات فرشوں نے سمیع بلوچ کو شہید کردیا یہ دونوں واقعات اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ سرکاری پالیسی کی جانب سے دانستہ طور پر منشیات فرشوں کی حمایت اور ان کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے کہ وہ جو چاہے کرسکتے ہیں ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کہتے ہیں جس قوم کے نوجوان نسل کو برباد کرنا ہو وہاں منشیات کو عام کرو اور یہی سب بلوچستان میں ہورہا ہے عائشہ زہری تمام بلوچ بیروکریٹس کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں کہ انہوں نے اپنے قوم کو منشیات جیسے لعنت سے بچانے کے لیئے اپنا سب کچھ داو پر لگا لیا ہے عائشہ زہری کے خلاف شوکاز کو واپس لیا جائے اور ان بیروکریٹس کے خلاف کاروائی کی جائے جوکہ منشیات فرشوں کے سہولت کار ہیں۔