قلات: شور پارود میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک

376

بلوچستان کے ضلع قلات کے نواحی علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے شور پارود میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے موٹر سائیکل ٹکرانے سے زور دار دھماکہ ہوا، بارودی سرنگ کے زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوار پر سوار بیٹا جانبحق اور باپ شدید زخمی ہوگیا۔

لیویز کے مطابق قلات سے ساٹھ کلومیٹر دو یونین کونسل دشت گوران کے علاقے شور پارود میں پیش آنے والے واقعے میں زبیر احمد ولد دلشاد ہلاک اور اس کا والد دلشاد ولد قادر بخش ساسولی ساکنان شور پارود شدید زخمی ہوگئے۔

ٹی بی پی ذرائع کے مطابق دلشاد ولد قادر بخش کا تعلق مبینہ طور پر قبائلی معتبر کے سربراہی میں علاقے میں سرگرم حکومتی حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔ تاہم تاحال کسی تنظیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔