بولان : سانگان میں فورسز کی گاڑی پر حملہ

327

بولان و آس پاس کے علاقوں میں آئے روز پاکستانی فورسز کو مسلح افراد نشانہ بناتے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے سانگان میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی گشتی گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا ۔

سانگان کے علاقے سفر میں ہونے والے حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کی بھی اطلاع ہے، تاہم پاکستان کے عسکری حکام کی جانب سے اس حملے کے بارے میں تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کسی مسلح گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقوں میں اکثرو بیشتر مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہتے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم کی جانب سے قبول کیا جاتا ہے ۔