قلعہ عبداللہ و دکی میں حادثات ، 3 افراد جانبحق

126

قلعہ عبداللہ میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر میزئی اڈہ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جانبحق ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل اور فیلڈر گاڑی کے درمیان ہوا جس سےموٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر جان بحق ہوگئے ۔
جانبحق ہونے والوں میں بسم اللہ ولد عبدالرحمن اور عبدالرزاق ولد محمد کریم قبیلہ غیبی زئی سکنہ دامان حبیب زئی شامل ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لے ہسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب لیویز نے ڈرائیور امان اللہ ولد پائند اور عبدالنافع ولد عبیداللہ کو موقع سے گرفتار کرلیا۔

دریں اثناء  دکی میں کوئلہ کان میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک کاکن جاں بحق۔

 جاں بحق ہونیوالے کانکن کی شناخت فیض اللہ قبیلہ کاکڑ سکنہ قلعہ سیف اللہ سے ہوئی ہے۔

ہسپتال زرائع کے مطابق نعش کو سول ہسپتال دکی میں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔