بلوچستان میں نوول کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، بدھ کو بلوچستان میں 40 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد مجموعی تعداد 280 ہوگئی ہے۔ اب تک 140 متاثرہ افراد صحت یاب جبکہ 3 افراد وفات پاگئے ہیں۔
محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے عالمی وباء کوڈ19 سے متاثرہ 6 اضلاع میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 280 ہوگئی ہیں جن میں سے 140 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 70 افراد کے ٹیسٹ رزلٹس کا انتظار ہے۔
بدھ کو بلوچستان میں چالیس مزید افراد میں نوول کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے اس طرح مقامی ٹرانسمیشن کے تحت اب تک 134 افراد مذکورہ وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے 106 کا تعلق کوئٹہ، 11 کا ضلع چاغی، 9 افراد کا جعفرآباد، 6 افراد کا ضلع لورالائی جبکہ ہرنائی اور خضدار سے ایک، ایک مریض شامل ہیں۔
بلوچستان میں نوول کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی ہیں،۔
حکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک 12411 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے جن میں 4370 افراد کے سیمپلز لئے گئے جن میں 4019 افراد کے رزلٹس منفی جبکہ 280 کے مثبت آئے ہیں۔ بلوچستان میں ایکٹو کیسز 137 جبکہ 70 افراد کے رزلٹس آنا باقی ہیں اس کے علاوہ کووڈ19 سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 140 متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان کے مختلف قرنطینہ سینٹرز میں 411 افراد موجود ہیں۔ تفتان میں 245، دالبندین میں 106، پی سی ایس آئی آر میں 5، خضدار میں 20، ژوب میں 7، ہرنائی میں 25، گوادر میں 3 ہیں۔
صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ ہونے والے کیسز مقامی طورپر متاثرہ افراد کے ہیں۔
#بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 281 ہوگئی۔
مذید 4 مقامی افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
39 رپورٹس موصول ہوئے جن میں سے 4 مثبت اور 35 منفی نتائج سامنے آئےمقامی سطح پر #کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 133ہوگئی#CoronavirusPandemic #CoronaVirusUpdates
— Liaquat Shahwani (@LiaquatShahwani) April 15, 2020
کوئٹہ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر بدھ کے روز 107 دکانوں کو سیل کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی میں 78 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر شہر بھر میں لاک ڈاون جاری ہے، جس کے تحت دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز سمیت تمام عوامی مقامات بند ہیں۔