کورونا وائرس : امریکہ میں ایک ہی دن 2100 افراد جانبحق

267

وائرس کے نتیجے میں ایک دن میں 2108 ہلاکتوں کے بعد امریکہ دنیا میں وہ پہلا ملک بن گیا ہے جہاں اس وبا سے ایک دن میں 2000 افراد جانبحق  ہوئے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق جمعے کو امریکہ بھر میں کورونا وائرس سے  جانبحق  ہونے والے افراد کی تعداد 2108 تھی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکہ میں ابھی تک کورونا سے 18 ہزار 586 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کرونا سے ابھی تک سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں جانبحق  کی تعداد 18849 ہے۔

امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد بھی دنیا میں سب سے زیادہ 496535 ہو چکی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35098 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔