آواران، شاپکول فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

470
File Photo

آواران کے علاقے شاپکول میں مسلح افراد کا فورسز چوکی پر حملہ۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے شاپکول میں قائم فورسز کی چوکی پر نامعلوم افراد نے گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے بعد چوکی سے دھواں اٹھا ۔

تاہم کسی جانی نقصان کی اب تک مصدقہ اطلاع نہیں ملی ۔

واضح رہے کہ آج ہی آواران کے علاقے کولواہ  میں بھی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا گیا جس کی ذمہ داری بی آر اے نے قبول کی ۔

بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ  بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ شب کوالواہ کے علاقے پارگ میں آرمی کے چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ آج کولواہ کے ہی علاقے تنزیلہ میں قائم آرمی کی چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری نقصان پنچایا ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی کاروائیاں آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔