بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کرونا وائرس سے بچاو کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔
سریاب کے علاقے کیچی بیگ کے نوجوانوں پر مشتمل ٹیم ’’بلوچستان بچاو‘‘ کے نام سے مہم چلا رہی ہے۔ جس کے تحت گھروں، دفاتر اور دکانوں پر جاکر لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے۔
آگاہی مہم کے منتظمین نے ٹی بی پی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کو ماسک، سینٹلائزر اور دستانے مہیا کررہے ہیں اور ساتھ ہی لوگوں کو وائرس سے بچنے کے لیے تدابیر اپنانے کی آگاہی پہنچا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ڈبل بنانے کے لئے لانگ مارچ کرونا وائرس کے باعث موخر
منتظمین کا کہنا ہے کہ شہر میں لاک ڈاون کے باوجود کئی افراد بحالت مجبوری یا غیر شعوری طور اپنے گھروں سے باہر جن کو گھروں میں رہنے کے فوائد سے آگاہ کیا جارہا ہے۔
واضح رہے بلوچستان میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر حکومتی سطح پر لاک ڈاون کا اعلان کیا جاچکا ہے تاہم مختلف علاقوں میں لوگ اپنے گھروں سے باہر وقت گزار رہے ہیں۔ اس حوالے سے گذشتہ روز مختلف علاقوں میں سماجی تنظیموں کی جانب سے آگاہی مہم چلائی گئی جبکہ حکومت کی جانب سے عندیہ دیا جاچکا ہے کہ لاک ڈاون پر عمل در آمد کروانے کے لیے کرفیو کا اعلان کرسکتے ہیں۔
بلوچستان لاک ڈاون کے اعلان کے بعد روزانہ کے اجرت پر کام کرنے والوں کے گھریلوں مشکلات بھی بڑھنے لگے۔
گذشتہ روز حاجی تنویر احمد لہڑی نے اس صورتحال کے پیش نظر مستحق اور غریب گھرانوں میں اشیائے خورد و نوش تقسیم کرنے ان کے گھر گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ اقوام پے مشکلات آتے ہیں ایسے مشکل امتحان کے وقت تمام صاحب حیثیت افراد کو آگے بڑھ کر مستحق اور غریب عوام کی مدد کرنا چاہیے۔