کورونا 189 ممالک میں پھیل گیا، ہلاکتیں 14 ہزار ہوگئیں

295

کورونا وائرس 189 ملکوں تک پھیل گیا، 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ تقریباً 3 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس مزید 651 زندگیاں لے گیا، مجموعی تعداد 5 ہزار سے اوپر چلی گئی۔ اسپین میں بھی 375 افراد کی جان چلی گئی، اموات کی تعداد 1700 تجاوز کرگئی۔فرانس میں مزید 112ہلاکتیں، مجموعی تعداد 674 تک پہنچ گئی جبکہ برطانیہ میں281 اور امریکا میں 391 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں 7 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں اتوار کو جنتا کرفیو نافذ رہا۔

کورونا وائرس نے ایران کو بھیانک صورتحال سے دوچار کردیا اور مزید 129 انسانی زندگیاں نگل گیا، جان سے جانے والوں کی تعداد 1600 سے زائد ہو گئی جبکہ21ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے