گوادر پریس کلب کی جانب سے گوادر پریس کلب کے بند ہونے اور صحافتی سرگرمیوں کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا .
پریس کلب کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے بلوچستان میں میڈیا بائیکاٹ اور بلوچستان کے بدلتی ہوئی صورتحال کے تحت 24 اکتوبر کے بعد گوادر پریس کلب سمیت تمام میڈیا دفاتر بند ہیں اور تمام صحافیوں نے اپنی صحافتی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں.
واضع رہے کہ 24 اکتوبر کے بعد سے مقامی صحافیوں کی طرف سے کوئی رپورٹنگ نہیں ہو رہی ہے.
اگر کسی ایونٹ کی کوریج کیلیئے اسلام اباد، کراچی یا دیگر شہروں سے صحافی کوریج کیلیئے گوادر آجاتے ہیں یا کہ اخبارات یا نیوز چینلز اپنی طرف سے گوادر کی کوئی خبر نشر یا شائع کردیتے ہیں تو اس کی زمہ داری یہاں کے مقامی صحافیوں پر عائد نہیں ہوتی ہے اور نا ہی وہ اس خبر کے زمہ دار ہیں.