اس حق میں نہیں کہ بلوچ آپس میں دست و گریبان ہوں – لشکر بلوچستان

449

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے سوشل میڈیا پر علی جان نامی شخص کے خاندان کے جانب سے تنظیم کیخلاف پروپیگنڈوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس واقعے کا الزام لشکر بلوچستان کی ساتھیوں پر لگایا جارہا ہے وہ سراسر غلط ہے، اس واقعہ سے ہماری تنظیم کا کوئی واسطہ نہیں ہے نہ ہی اس واقعہ کا ہمیں علم ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اس طرح کے طریقہ کار پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ ہم اس سے قبل بھی اس طرح کی عمل اور سوچ کیخلاف رہے ہیں اور اس حق میں بھی نہیں رہے ہیں کہ بلوچ آپس میں دست و گریبان ہوں اور ایک دوسرے کو نقصان پہنچائیں اور نہ ہی اب اس عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ نہ ہی اپنے ساتھیوں کو اس طرح کے کاروائیوں کی اجازت دی ہے۔ اس کے باوجود کہ بہت سے لوگوں کیخلاف ثبوت بھی ملا ہے، باوجود اس کے دوسرے اس طریقہ کار پر عمل پیرا ہے لیکن ہم اس کے خلاف ہے۔

لونگ بلوچ کا کہنا ہے کہ جس واقعہ کا ذکر کیا جارہا ہے ہمیں اس واقعہ کا علم نہیں نہ ہی ہم نے اپنے ساتھیوں کو اس طرح کے کسی کام کا کہا ہے پھر بھی ہم اس واقعے کی مکمل معلومات لیں گے اور اس طرح بے سروپا الزامات لگانے سے پہلے متعلقہ لوگ اپنی معلومات درست رکھیں اور کسی اور کو یہ موقع فراہم نہیں کریں کہ وہ اس طرح کے واقعات کا غلط فائدہ اٹھا سکیں اور آئندہ تنظیموں پر الزامات لگانے سے احتیاط برتا جائے۔