جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے تحقیقی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے اور کار آمد تجربات کو تعلیمی ترقی کے لئے اہم اقدام کرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے اسکالرز کو تحقیقی مواقع اور ان کی بہتر رہنمائی سے مستقبل میں بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے جامعہ کے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے تحقیقی جنرل کی اشاعت اور رونمائی کے موقع پر کہا۔ اس موقع پر انسٹیوٹ کے ڈائریکٹر عبدالناصر کیازئی اور دیگر سینئر اساتذہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر کو تحقیقی جنرل کے چار شماراجات پیش کئے گئے اور ان کے دیگر شماراجات کو ہائیر ایجوکیشن اسلام آباد ریکگنائزیشن کے لئے بجوایا جائے گا۔ تاکہ باقاعدہ طور پر اسے ملکی جنرلز میں شامل کیا جاسکے۔ وائس چانسلر نے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے تحقیقی جنرل کی اشاعت کو اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند امر ہے کہ جامعہ کے شعبہ جات تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اسکالرز کو تحقیق کی جانب راغب کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں اور ایجوکیشن کے شعبہ میں تحقیقی جنرل کی اشاعت سے تحقیق اور تخلیق اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ جس میں نئے اسکالرز اپنے تحقیقی مواد شائع کرسکیں گے اور انہی تحقیقی مواد کو مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے بروء کار لایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ نے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کو اپنا نصب لعین بناتے ہوئے طلباء و طالبات کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے بھر پور مواقع مہیا کررہی ہے۔ اور ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء و طالبات اور اسکالرز جامعہ کے ان تعلیمی مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے صوبہ و ملک کے اہم زمہ داریوں پر اپنے خدمات سرانجام دے سکیں۔