گوادر پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز

284

گوادر پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ کی پہلی کھیپ میں فرٹیلائیزر شامل ہے۔

افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کا سامان دبئی پورٹ سے کارگو شپ کے ذریعے گوادرپہنچا۔

گوادر بندرگاہ پہ پاکستان  چین کی مدد سے اقتصادی راہداری بنانے کی کوشش میں ہے ۔

اقتصادی راہداری کے حوالے چینی اور پاکستانی حکام دعوی کرتے ہیں کہ یہ منصوبہ  چین اور افغانستان سمیت پاکستان کو مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک تک سمندری راستے سے تجارت کے مواقع فراہم کرے گا۔

ذرائع کے مطابق  گوادر پہنچنے والا سامان بلوچستان کے زمینی راستے سے  افغانستان روانہ ہوگا۔