واضح کردار ۔ سیف بلوچ

317

واضح کردار

سیف بلوچ

دی بلوچستان پوسٹ

انسانی زندگی میں سب سے اہم “کردار” ہے- کردار کے بنا زندگی خود مردہ ہے- انسان چاہے شکل و صورت سے کتنا بھی خوبصورت ہو جب تک اس میں مثبت کردار نہ ہو تو وہ خوبصورتی چے معنی دارد؟

آج میں اک ایسے شخصیت کے بارے میں لکھ رہا ہوں جس کا کردار واضح ہے- جس نے اپنی زندگی کا بیشتر وقت ایک خاص مقصد کے لئے وقف کیا، جو تاریخ میں تاابد زندہ رہے گا۔-

وہ واضح کردار شہیدِ وطن جنرل اسلم بلوچ ہے، جس نے اپنی زندگی مظلوم بلوچ قوم کے لئے وقف کیا- بلوچ قوم کو غلامی سے نجات دلانے کے لئے اس کا کردار اہم ہے- اس نے بلوچ قوم کو غلامی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا واضح راہ دکھایا، دشمن کیخلاف ساتھیوں کو یکجہتی کیساتھ آگے بڑھنے کا رستہ دکھایا اور قوم میں امید کی کرن جگا دی-

بلوچ قومی تحریک میں جنرل اسلم کا کردار واضح ہے، جس نے تحریک کو ایک پر امید سمت کی جانب رواں کیا اور بلوچ قومی تحریک میں اک نئی روح پھونک دی۔ جنرل، وطن کا سب سے بڑا دیوانہ تھا، جس میں وطن کیلئے وہ محبت، جذبہ اور احساس تھا جو شاید ہی کسی میں ہو۔

اپنے جگر کے ٹکڑے ریحان جان کو وطن اور قوم کی آزادی کے لئے قربان کر دیا، اور دشمن پر ایسا کاری ضرب لگایا جو دشمن کبھی بھی نہیں بھول پائے گا- قومی آزادی کیلئے نوجوانوں کو فدائینِ مجید برگیڈ کا رستہ دکھایا اور یہ پیغام دیا کہ بلوچ قومی بقاء اسی راہ میں پوشیدہ ہے- نوجوانوں نے بھی جنرل کے کردار سے متاثر ہو کر اس راہ کو اپنایا اور وطن کیلئے اپنے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جو دشمن کیلئے کافی نقصان کا باعث بنا-

دشمن جنرل اسلم کو شہید کرکے یہ سوچ بیٹھا تھا کہ جنرل اسلم ختم تو فدائیوں کی کتاب بند، لیکن دشمن بیوقوف بلوچ کی سوچ سے واقف ہو کر بھی ناواقف تھا اور بلا خوف اپنے ناکام منصوبوں پر عمل پیرا تھا کہ مجید برگیڈ کے فدائین اس بار دشمن پر ایسے ٹوٹ پڑے جس سے اس کا سارا غرور ملیامیٹ ہوگیا-

بیوقوف دشمن کیا جانے، جنرل اسلم ایک فکر کا نام ہے- جس کی فکر آزادی کی منزل تک جاری و ساری رہے گا- جو بات اس نے کی اس کو اپنے عمل سے ثابت کرکے دکھایا-

شہیدِ وطن جنرل اسلم کی واضح کردار سے پوری قوم متاثر ہے اور اس کے دکھائے ہوئے رستے میں قوم کو آزادی کی امید دکھائی دیتی ہے-

یہ امید، یہ فکر اور یہ فلسفہ نوجوانوں کو اپنا مرکز مانتی ہے- اس فلسفے کو آگے لے جانا نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے- قوم کی امیدیں نوجوان نسل سے وابستہ ہیں- نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ قومی تحریک میں حصہ لے کر اپنا کردار واضح کریں- دشمن کیخلاف نبرد آزما ہو کر اپنے وطن اور قوم کی بقاء کیلئے اپنا کردار ادا کریں- یہ ہم سب قومی فریضہ ہے-


دی بلوچستان پوسٹ: اس تحریر میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں