لاپتہ افراد کے لواحقین کی احتجاجی کیمپ کوئٹہ سے کراچی منتقل

246

پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کے شکار بلوچوں کی بحفاظت بازیابی کےلئے ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کےلئے قائم کیمپ کو کراچی منتقل کردیا گیا ۔

احتجاجی کیمپ کے روح رواں ماما قدیر بلوچ کوئٹہ سے کراچی پہنچے ، جہاں پہ لاپتہ افراد کے لواحقین کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں لاپتہ راشد حسین، ذاکر مجید، زاہد کرد کے لواحقین کے علاوہ فورسز کی حراست سے بازیاب ہونے والی ہانی گل نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل بمورخہ 26 دسمبر کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔

اجلاس میں ماما قدیر بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین نے تمام سیاسی جماعتوں،  طلباء اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ کل کے مظاہرے میں شرکت کرکے لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے اپنا انسانی، سیاسی اور اخلاقی حق ادا کریں۔