کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
شہری پرائیویٹ ٹینکر ما فیا سے مہنگے داموں پانی خرید کر استعمال کر نے پر مجبور ہیں
کوئٹہ سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں کے ٹیوب ویل گزشتہ تین ماہ سے خراب ہیں ، جس کا حکام بالا کوئی نوٹس نہیں لے رہے ہیں جس کے سبب کوئٹہ کے مختلف گنجان آباد علاقے پانی کی فراہمی سے محروم ہے متعدد جبکہ وال مین کی ملی بھگت کی وجل سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ سٹیلائٹ ٹاؤن کے رہائشی محمد بلال نے نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ اچکزئی مارکیٹ کے قریب نصب ٹیوب ویل گزشتہ تین ماہ سے خراب پڑا ہے حکام مکینوں کو تسلی دیتے ہیں اور یقین دہانی کر اتے ہیں اس کے باوجود ٹیوب ویل کو ٹھیک نہیں کرایا جاتا او رنہ ہی پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔
اسی طرح ریلوے کالونی کے رہائشی اقبال بنگلزئی نے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو دشواری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ موسیٰ کالونی، خلجی کالونی ، جان محمد روڈ سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے اور شہری پرائیویٹ ٹینکر ما فیا کے ذریعے پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
اگر یہی صورتحال جاری رہی تو شہری سراپا احتجاج ہونگے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری واسا حکام پر عائد ہو گی۔