کابل: ایک اور خود کش حملہ ؛ 15 فوجی اہلکار جابحق

179

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زیرتربیت فوجی کیڈٹس کے مرکز میں خود کش دھماکے سے 15 زیرتربیت اہلکار ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہا کہ ‘دوپہر کے وقت جب کیڈٹس کو لے جانے والی بس ملٹری اکیڈمی سے باہر آرہی تھی تو ایک خود کش حملہ آور نے اس کو نشانہ بنایا’۔

دولت وزیری کا کہنا تھا کہ ‘خودکش حملہ آور پیدل تھا اور دھماکے کے نتیجے میں 15 کیڈٹس ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے’۔

خیال رہے کہ افغان دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا خود کش دھماکا ہے جبکہ گزشتہ چار روز میں یہ ساتواں واقعہ ہے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دوسو سے زائد ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔