بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ آج جمعہ کو سرمچاروں نے کیچ کے علاقے شاپک میں ڈن سر کے مقام پر پاکستانی فوج کی تین گشتی گاڑیوں پر راکٹ اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کی زد میں آکر دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور ان میں سوار کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
یہ گاڑیاں چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر تحفظ کیلئے گشت میں مصروف تھے۔ بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر قابل قبول نہیں۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ کل جمعرات کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں تمپ کے علاقے ملانٹ میں پاکستانی فوجی چوکی پر راکٹ حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آج جمعہ کو بلیدہ میں فائرنگ کرکے ایک منحرف سرمچار چنگیز کو ہلاک کیا۔ وہ کچھ عرصہ پہلے بی ایل ایف سے بغاوت کرچکے تھے اوربعد میں پاکستان کے سامنے سرنڈرکرچکے تھے۔ تنظیم کے کئی اسلحہ اور دوسرے سامان اپنے ساتھ رکھ کر انہیں واپس کرنے وجوابدہی سے بھی منکر ہوکر پس پردہ گمنام رہ کر وہ بلوچ قوم کے خلاف سازشوں کا حصہ بنے۔
تنظیم کی جانب سے جوابدہی اور اسلحہ اور دوسرے سامان کی حوالگی کیلئے مسلسل رابطوں کے باوجود اس نے نہ صرف جواب نہیں دیا بلکہ پاکستان کے سامنے سرنڈر کرکے دشمن قوتوں کے ساتھ مل گئے۔