یوم شہداء 13 نومبر کو مختلف پروگراموں کا انعقاد کریں گے – بی این ایم

238

تیرہ نومبر کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ بی این ایم

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ 13 نومبر کو یوم شہدا کی مناسبت سے برطانیہ اور جرمنی میں یادگاری ریفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

لندن میں ایک کانفرنس اور جرمنی کے شہر ہنوفر میں شہدائے بلوچستان کی یاد میں موم بتی روشن کرکے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاے گا، جنہوں نے بلوچستان کی روشن مستقبل کی خاطر اپنی جانوں کا نزانہ پیش کیا۔ اس میں تمام بلوچ دوست اور انسان دوست لوگوں کو شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا شہدائے بلوچستان نے اپنی زندگیوں کا نذرانہ بلوچ قوم کے ایک شاندار اور باوقار مستقبل کے لئے قربان کردیئے اور تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے۔

انہوں نے کہا آج دنیا کے جس کونے میں بھی ہم بلوچ قوم کا نام سنتے ہیں یا عالمی فورم پر بلوچ قومی مسئلہ مباحثے کا حصہ بنتا ہے تو یہ شہدائے بلوچ کے لہو کا فیض ہے۔ ہم شہداء کے وارث کی حیثیت سے ان کا مشن جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے کہا بلوچ شہداء عظیم مقصد کے لئے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں اور ان کے لہو کا مول صرف اور صرف بلوچ قومی آزادی ہے جو ان انقلابی معیار کے ساتھ جاری تحریک کے تسلسل میں پنہاں ہے۔